اولیاء اللہ کی صحبت اور نسبت انسان کو جنت کا مستحق بناتی ہے: پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا حضرت پیر سیّد مہر فرید الحق مہر گیلانیؒ کے ایصالِ ثواب کے لیے منعقدہ محفلِ ختم شریف سے خطاب
تقریب میں پِیر سیّد غُلام معینؔ الحق گیلانی، پِیر سیّد غُلام قطبؔ الحق گیلانی، پِیر سیّد حسّام الدّین حسّامؔ گیلانی، پِیر سیّد غُلام نظام الدّین جامیؔ گیلانی، پِیر سیّد مِہر محّی الدّین رومی گیلانی (سجّادہ نشینان درگاہِ عالیہ غوثیہ مِہریہ گولڑہ شریف) سمیت معزز شخصیات کی شرکت

گولڑہ شریف: صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے حضرت پیر سیّد مہر فرید الحق مہر گیلانیؒ کے ایصالِ ثواب کے لیے منعقدہ محفلِ ختم شریف سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنت ایسی بزمِ نعمت ہے جہاں اہلِ ایمان کی ہر پاکیزہ خواہش پوری کی جائے گی۔
انہوں نے قرآنِ مجید کی روشنی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیدارِ الٰہی اہلِ ایمان کی سب سے بلند آرزو ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآنِ مجید میں اہلِ ایمان کی ایک اہم خواہش کا ذکر کیا گیا ہے کہ وہ اپنی اولاد، اہل و عیال اور نسلوں کو جنت میں خوش و خرم دیکھیں، اور اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کو، جنہوں نے ایمان میں اپنے آباء کی پیروی کی، اپنے فضل سے ان کے ساتھ جمع فرما دے گا اور ان کے اجر میں کوئی کمی نہیں کرے گا۔
ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’’ذریت‘‘ کا مفہوم صرف نسبی اولاد تک محدود نہیں بلکہ اس میں وہ تمام افراد بھی شامل ہیں جو بزرگانِ دین سے محبت اور نسبت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ افراد جو عمر بھر اللہ اور رسول ﷺ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے نیک لوگوں کی پیروی کرتے ہیں، اللہ کے فضل سے ان کے ساتھ شامل کر دیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ انسان کی کامیابی کا دار و مدار اس کے اعمال پر ہے اور نیک اعمال ہی اسے جنت کا مستحق بناتے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پیر سیّد مہر فرید الحق گیلانیؒ کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل دے۔
تقریب میں پِیر سیّد غُلام معینؔ الحق گیلانی، پِیر سیّد غُلام قطبؔ الحق گیلانی، پِیر سیّد حسّام الدّین حسّامؔ گیلانی، پِیر سیّد غُلام نظام الدّین جامیؔ گیلانی، پِیر سیّد مِہر محّی الدّین رومی گیلانی (سجّادہ نشینان درگاہِ عالیہ غوثیہ مِہریہ گولڑہ شریف) اور پِیر سیّد غُلام نجم الدّین گیلانی، پِیر سیّد مِہر مسعود الحق گیلانی، پِیر سیّد غُلام شمس الدّین شمؔس گیلانی، پِیر سیّد مِہر حماد الدّین سعدؔی گیلانی، پِیر سیّد علیؔ جنید الحق گیلانی، پِیر سیّد مِہر جواد الحق گیلانی، پِیر سیّد مِہر فواد الدّین گیلانی، پِیر سیّد مِہر معین الدّین گیلانی، پِیر سیّد غُلام مِہر علی شاہ گیلانی، صاحبزادہ سیّد غُلام نصِیر الدّین قمیص گیلانی، صاحبزادہ سیّد محمد عبداللہ شاہ گیلانی، صاحبزادہ سیّد مِہر جمال الدّین حسن گیلانی سمیت معزز شخصیات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
اس موقع پر نائب ناظم اعلیٰ ڈاکٹر محمد رفیق نجم، ڈاکٹر فیصل اقبال خان، راجہ زاہد محمود قادری، رجسٹرار منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر خرم شہزاد، عبدالرحمن ملک، احسن ارشاد، راؤ محمد جاوید، ابرار رضا ایڈووکیٹ، انار خان گوندل، اجمل قادری اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔






























تبصرہ