منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرِاہتمام لاہور میں اجتماعی شادیوں کی مرکزی تقریب کا انعقاد

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی خصوصی شرکت و خطاب
تقریب میں خرم نواز گنڈاپوراور معروف سماجی رہنما و اداکارہ ریشم خان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات اور سماجی رہنماؤں نے بھی اظہارِ خیال کیا

Collective Marriages Host by MWF

لاہور: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرِاہتمام اجتماعی شادیوں کی مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم ہے کہ آج ہم اس بابرکت تقریب میں جمع ہیں جہاں 23 خوش نصیب جوڑے باعزت رخصت ہورہے ہیں۔ موجودہ دور میں جہاں شادی جیسے مقدس فریضے کو مشکل اور مہنگا بنا دیا گیا ہے، وہاں اس طرح کی تقریبات معاشرے میں آسانی، خوشی اور امید کی کرن بن کر ابھرتی ہیں، آج صرف دو افراد کی ملاقات کا جشن نہیں بلکہ آج کی تقریب سماجی یکجہتی، اسلامی اخوت اور خدمتِ خلق کا ایک زندہ و جاوید مظہر ہے۔ قرآنِ مجید ہمیں بارہا یہ درس دیتا ہے کہ جو شخص دین کو جھٹلاتا ہے، وہ دراصل یتیموں اور محتاجوں کی مدد سے غافل ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی رضا ان کمزور اور محروم طبقات کی خدمت میں پوشیدہ ہے۔

ناظمِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور نے استقبالیہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروجیکٹ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کے فلاحی ویژن کا عملی اظہار ہے، جس کا مقصد معاشرے کے ایسے افراد کا سہارا بننا ہے جو وسائل کی کمی کے باعث شادی جیسے اہم فریضے کی ادائیگی میں مشکلات کا شکار ہوتے ہیں۔

ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل ایک ہمہ جہت فلاحی و تعلیمی نیٹ ورک ہے جس کی خدمات بالخصوص ویلفیئر کے میدان میں نمایاں ہیں، اور یہ سب مخیر حضرات کے اعتماد اور تعاون سے ممکن ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 25 اجتماعی شادیوں کے انعقاد کے لیے تین سے چار ماہ پر مشتمل منظم تیاری کا عمل مکمل کیا گیا، جو ادارے کی تربیت اور نظم و ضبط کا مظہر ہے۔

چیئرمین کینن فوم شیخ محمد ابراہیم نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات میں اس نوعیت کے فلاحی اقدامات نہایت اہمیت کے حامل ہیں، جو معاشرے کے مستحق افراد کو عزت کے ساتھ نئی زندگی کا آغاز فراہم کرتے ہیں۔

غلام محی الدین دیوان نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرِاہتمام اجتماعی شادیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح اس بابرکت پروگرام میں شرکت ان کے لیے باعثِ مسرت ہے۔ انہوں نے منہاج القرآن ویلفیئر فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اجتماعی شادیوں کا یہ سلسلہ معاشرے میں مثبت اور دور رس اثرات کا حامل ہے۔

معروف سماجی رہنما و اداکارہ ریشم خان نے نوبیاہتا جوڑوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کہ رشتہ جوڑنا آسان ہوتا ہے لیکن اسے نبھانا اصل ذمہ داری ہے، اس لیے میاں بیوی کو باہمی محبت، صبر اور سمجھداری کے ساتھ اپنی ازدواجی زندگی کو کامیاب بنانا چاہیے، انہوں نے تقریب کے بہترین انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت میں قابلِ قدر کردار ادا کر رہی ہے، جو قابلِ تحسین ہے۔

محمد سلیم (انگلینڈ) نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرِاہتمام اجتماعی شادیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پچاس سال سے زائد عرصہ انگلینڈ میں گزارا مگر پاکستان آکر جو خوشی اور اپنائیت محسوس ہوئی وہ بے مثال ہے، خوشیاں صرف دولت سے حاصل نہیں ہوتیں بلکہ اس کے لیے دل کا زندہ ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے اس تقریب کے ماحول کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہاں جس طرح کی خوشی اور جذبات دیکھنے کو ملے، وہ ان کے لیے ناقابلِ بیان ہیں۔

چیئرپرسن Door of Awareness روبا ہمایوں نے فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس ادارے کی فلاحی خدمات اتنی وسیع ہیں کہ انہیں سمیٹنا اور بیان کرنا مشکل ہے، ہر میدان میں کام کرتے ہوئے معیار اور تعداد دونوں کا خیال رکھنا ضروری ہے، اور نیکی کے راستے میں ثابت قدمی ہی انسان کو منزل تک پہنچاتی ہے، اگرچہ اس راستے میں بہت سی رکاوٹیں بھی آتی ہیں۔

فردوس نثار (ایگزیکٹو ممبر چیمبر آف کامرس لاہور) نے اس اقدام کو معاشرے کے لیے قابلِ تقلید مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ اجتماعی شادیوں جیسے اقدامات معاشرے میں عزت و وقار کے ساتھ رشتے قائم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اور منہاج القرآن کا مشن ہمیشہ انسانیت کی خدمت اور رشتوں کو جوڑنے کا ذریعہ رہا ہے، اس کارِ خیر میں حصہ لینے والے افراد قابلِ تحسین ہیں۔

ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی یہ بابرکت تقریب بھرپور انداز میں منعقد ہو رہی ہے، اس تقریب کی خاص بات یہ ہے کہ جہاں مسلم جوڑوں کی شادیاں منعقد ہو رہی ہیں، وہیں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والا ایک جوڑا بھی اسی پلیٹ فارم سے اپنی نئی زندگی کا آغاز کر رہا ہے، جو بین المذاہب ہم آہنگی کی خوبصورت مثال ہے۔

اس موقع پر رائیونڈ ڈایوسِس چرچ آف پاکستان سے پاسٹر سوشیل عمانویل نے مسیحی جوڑے کی شادی مذہبی روایات کے مطابق انجام دی اور کہا کہ اس تقریب میں شرکت ان کے لیے باعثِ خوشی ہے اور یہ محبت، رواداری اور انسانیت کی خدمت کا عملی نمونہ ہے۔

معروف سماجی کارکن کاشف میر نے اس اقدام کو معاشرتی استحکام اور نئے خاندانوں کی تشکیل میں اہم قرار دیتے ہوئے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کے فلاحی ویژن کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ مشن دنیا کے مختلف ممالک تک پھیل چکا ہے اور انسانیت کی خدمت کا عملی نمونہ ہے۔

تقریب میں راجہ زاہد محمود، ڈاکٹر فیصل اقبال خان، کرنل (ر) خالد جاوید، نوراللہ صدیقی، علامہ رانا محمد ادریس، علامہ غلام مرتضیٰ علوی، حفیظ چودھری، حفیظ الرحمان، شہزاد رسول، حاجی اسحاق، عائشہ نذیر قادری، مسرت احمد، حافظہ سحر عنبرین اور ٹک ٹاک اسٹار زرتاشہ کاشف سمیت دیگر معززین، نوبیاہتا جوڑوں کے والدین، قریبی رشتہ دار، اعزاء و اقارب، دوست و احباب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔

Collective Marriages Host by MWF

Collective Marriages Host by MWF

Collective Marriages Host by MWF

Collective Marriages Host by MWF

Collective Marriages Host by MWF

Collective Marriages Host by MWF

Collective Marriages Host by MWF

Collective Marriages Host by MWF

Collective Marriages Host by MWF

Collective Marriages Host by MWF

Collective Marriages Host by MWF

Collective Marriages Host by MWF

Collective Marriages Host by MWF

Collective Marriages Host by MWF

Collective Marriages Host by MWF

Collective Marriages Host by MWF

Collective Marriages Host by MWF

Collective Marriages Host by MWF

Collective Marriages Host by MWF

Collective Marriages Host by MWF

Collective Marriages Host by MWF

Collective Marriages Host by MWF

Collective Marriages Host by MWF

Collective Marriages Host by MWF

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top