منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن میانوالی کے زیرِاہتمام پانچ اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب کا انعقاد
ڈاکٹر محمّد رفیق نجم اور اشتیاق حنیف مغل کی خصوصی شرکت

میانوالی: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن میانوالی کے زیرِاہتمام پانچ جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں مرکزی نائب ناظمِ اعلیٰ تنظیمات تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمّد رفیق نجم اور ڈپٹی ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اشتیاق حنیف مغل نے خصوصی شرکت کی۔
ڈاکٹر محمّد رفیق نجم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اجتماعی شادیوں کا انعقاد معاشرے کے مستحق طبقات کی مدد کی ایک قابلِ تحسین کوشش ہے، جس سے نہ صرف مالی مشکلات میں گھرے خاندانوں کو سہارا ملتا ہے بلکہ معاشرتی ہم آہنگی، بھائی چارے اور فلاحی اقدار کو بھی فروغ حاصل ہوتا ہے۔
اجتماعی شادیوں کی تقریب میں سرگودھا ڈویژن اور راولپنڈی ڈویژن کے صدور و ناظمین، میانوالی کی معروف سماجی شخصیات، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، سوشل میڈیا نمائندگان، دلہا و دلہن کے والدین، رشتہ دار اعزاء و اقارب اور دوست و احباب نے شرکت کی۔



















تبصرہ