تحریکِ منہاج القرآں فیصل آباد کے زیرِاہتمام ڈپلومہ اِن قرآن سٹڈیز کا آغاز، پہلے روز طلبہ و طالبات اور اہلِ علاقہ کی بھرپور شرکت

فیصل آباد: تحریکِ منہاج القرآن کے فیصل آباد کے زیراہتمام پریس کلب ہال میں ڈپلومہ اِن قرآن سٹڈیز کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ و طالبات، اہلِ علم اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی غیر معمولی تعداد نے شرکت کی۔
ڈائریکٹر نظامتِ ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ڈیویلپمنٹ، منہاج القرآن انٹرنیشنل حافظ محمد سعید رضا بغدادی نے افتتاحی لیکچر میں قرآنِ مجید کے علم، فہم اور عملی زندگی میں اس کی اہمیت پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قرآنِ کریم محض تلاوت کی کتاب نہیں بلکہ ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے، جو انسان کو فکری، روحانی اور اخلاقی رہنمائی فراہم کرتا ہے۔
پروگرام میں شریک افراد نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے علمی و تربیتی پروگرام قرآنِ مجید سے مضبوط تعلق پیدا کرنے اور معاشرے میں دینی شعور و مثبت فکری تبدیلی کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ہیں۔























تبصرہ