مفتیِ اعظم منہاج القرآن، استاذ العلماء، مفتی عبد القیوم خان ہزاروی صاحب وصال فرما گئے

نہایت رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ مفتیِ اعظم منہاج القرآن، جلیل القدر عالمِ دین، استاذ العلماء، مفتی عبد القیوم خان ہزاروی صاحب وصال فرما گئے ہیں۔
مرحوم شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کے نہایت دیرینہ رفقاء میں شامل تھے اور گزشتہ چار دہائیوں سے تدریسِ قرآن، افتاء، دعوت و تربیت اور دینی خدمت کے منصبی فرائض نہایت اخلاص، وقار اور علمی بصیرت کے ساتھ سرانجام دے رہے تھے۔ ان کی رحلت علمی و دینی حلقوں کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ ان کی ذات ہزاروں طلبہ، علماء اور وابستگانِ دین کے لیے علم، حکمت، تقویٰ اور اعتدال کا روشن مینار تھی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی تمام دینی، علمی اور دعوتی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، ان کی لغزشوں سے درگزر فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے، درجات بلند فرمائے اور اپنے حبیبِ مکرم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے صدقے انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
اللہ تعالیٰ پسماندگان، اہلِ خانہ، تلامذہ، رفقاء اور جملہ متعلقین کو صبرِ جمیل، اجرِ عظیم اور یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔


















تبصرہ