اسلامی سال انسان کو ایثار، وفاداری اور قربانی کا درس دیتا ہے: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

مورخہ: 16 جون 2026ء

Shaykh ul Islam on Islamic New Year and Spirit of Sacrifice 2026

بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ اسلامی سال کا آغاز ماہِ محرّم الحرام سے اور اختتام ماہِ ذی الحج پر ہونا اس حقیقت کی علامت ہے کہ انسانی زندگی کا سفر قربانی سے شروع ہوتا ہے اور قربانی ہی پر مکمل ہوتا ہے۔ محرّم الحرام حق، صبر، استقامت اور وفاداری کا درس دیتا ہے جبکہ ذی الحج ایثار، تسلیم و رضا اور قربانی کے عظیم جذبے کی یاد تازہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اپنے ماننے والوں کو زندگی کے ہر مرحلے میں رضائے الٰہی، خدمتِ خلق، ایثار اور قربانی کی تعلیم دیتا ہے اور یہی اوصاف فرد اور معاشرے کی حقیقی کامیابی کی بنیاد ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top