منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی سامان روانہ کر دیا۔

رپورٹ: ایم ایس پاکستانی

منہاج ویلفیئر فاونڈیشن نے سندھ اور بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان روانہ کر دیا ہے۔ اس سامان میں آٹا، چینی، چاول، کپڑے، منرل واٹر، خیمے اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء شامل ہیں۔ اس سلسلے میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے گزشتہ دنوں مرکزی سیکرٹریٹ سے امدادی سامان کے ٹرک متاثرہ علاقوں میں روانہ کیئے ہیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن محمد عاقل ملک نے کہا کہ سیلاب کے نتیجے میں ہونیوالے جانی و مالی نقصان پر ہر پاکستانی کا دل دکھی ہے۔ تحریک منہاج القرآن اور بالخصوص شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اس مصیبت کی گھڑی میں دکھی انسانیت کے ساتھ ہیں۔ مشکل کی اس گھڑی میں ہمیشہ کی طرح منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ متاثرہ جگہوں پر تحریک منہاج القرآن کے ورکرز امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کے ریلیہ کے لئے مرکزی ہیڈ کوارٹرز لاہور میں قائم کیا گیا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں مقامی طور پر اوست محمد، شہداد کوٹ، جعفرآباد، دالبندین اور دیگر علاقوں میں کیمپ لگائے گئے ہیں۔ جہاں سے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے عوام منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کیمپوں میں جوق در جوق امدادی سامان جمع کروا رہے ہیں۔ دنیا بھر میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی تنظیمات مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کی امداد کے لئے سرگرم عمل ہیں۔ محمد عاقل ملک نے کہا کہ امدادی سامان کی دوسری کھیپ بھی جلد متاثرہ علاقوں میں روانہ کی جائے گی۔ دریں اثناء امدادی سامان کے قافلہ کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر محمد عاقل ملک نے روانہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر شمیم احمد نمبردار، اسسٹنٹ ڈائریکٹر توقیر احمد اعوان اور دیگر قائدین بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔

اس سے متعلقہ اخباری تراشے ملاحظہ کرنے کے لئے کلک کریں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top