منہاج القرآن علماء کونسل کے زیر اہتمام عظیم الشان علماء و مشائخ کنونشن

منہاج القرآن علماء کونسل نشتر ٹاؤن لاہور کے زیراہتمام 9 ستمبر بروز اتوار ایک عظیم الشان علماء و مشائخ کنونشن منعقد ہوا۔ جس میں لاہور کے جید علمائے کرام اور مشائخ عظام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کی صدارت صاحبزادہ پیر حافظ غلام اکبر صاحب نے کی جبکہ مہمانہ خصوصی نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض تھے۔

پروگرام کا آغاز تلاوت و نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا، نشتر ٹاؤن کے ناظم علماء کونسل علامہ پیر محمد سخی بادشاہ نے استقبالیہ کلمات کہے جبکہ پنجاب کے ناظم علامہ میر محمد آصف اکبر نے منہاج القرآن علماء کونسل کے کردار اور سرگرمیوں کی وضاحت کی۔

علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ حاجی امداداللہ نے کہا کہ آج ضرورت ہے کہ تمام علماء منہا ج القرآن کے پلیٹ فارم پر متحد ہو کر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ کے دست و بازو بنیں۔

مرکزی ناظم علماء کونسل علامہ سید فرحت حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ ہمارے پاس قدرت کا انمول تحفہ اور عظیم عطیہ ہیں جن کی قدر ہم سب پر لازمی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک دور حاضر کے نہ صرف مصلح اور مجتہد ہیں بلکہ عظیم مجدد بھی ہیں جو دین کی تجدید اور احیاء کے لئے مصروف عمل ہیں۔

مرکزی نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ اس مردہ قلندر کی سنگت اور صحبت کی خیرات ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں بھی اپنے دین کی خدمت کے لئے منتخب کر لیا ہے اور یہی وہ ہستی ہے جس کی وجہ سے لاکھوں نوجوانوں کو اپنے ایمان کے تحفظ کا سامان مل گیا۔
اس کنونشن سے دیگر علماء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔

تقریب کے اختتام پر علماء و مشائخ کے اعزاز میں پروقار ضیافت کا اہتمام کیا گیا، نیز اس موقع پر نشتر ٹاؤن تنظیم کے جملہ عہدیداران کو کامیاب پروگرام منعقد کرنے پر مبارکباد دی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top