شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری وطن واپس پہنچ گئے۔

(ایم ایس پاکستانی)

بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نارتھ امریکہ، برطانیہ کے دعوتی و تنظیمی دورہ اور عمرہ کی ادائیگی کے بعد مورخہ 21 ستمبر کو وطن واپس پہنچ گئے۔ وہ طے شدہ شیڈول سے تین روز قبل لاہور ایئرپورٹ پہنچے تو امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک سمیت تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے دیگر مرکزی قائدین اور کارکنان نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے برطانیہ میں قیام کے دوران الہدایہ کیمپ 2007ء سے سلسلہ وار خطاب کئے۔ کیمپ میں یورپ بھر سے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری جامع المنہاج میں منعقد ہونے والے تحریک منہاج القرآن کے شہر اعتکاف کے ہزاروں معتکفین سے ہر روز بعد نماز عشاء و تراویح خطاب کریں گے۔ اس سلسلے میں شہر اعتکاف کے جملہ انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

دریں اثناء شیخ الاسلام کو لاہور ائیر پورٹ سے ایک قافلے کی شکل میں ان کی رہائش گاہ تک لایا گیا۔ وطن واپسی کے بعد شیخ الاسلام نے جمعۃ المبارک کے نماز کے بعد حاضرین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے مختصر گفتگو بھی کی۔

اس سے متعلقہ فوٹو البم ملاحظہ کرنے کے لئے کلک کریں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top