صاحبزادہ حسین محی الدین قادری وطن واپس پہنچ گئے۔

(ایم ایس پاکستانی)

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے فرزند ارجمند صاحبزادہ حسین محی الدین قادری مورخہ 24 ستمبر وطن واپس پہنچ گئے۔ آپ اپنے دورہ یورپ کے بعد مدینہ پاک میں تھے جہاں سے وہ وطن واپس آئے ہیں۔ لاہور ایئر پورٹ آمد کے بعد ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کی قیادت میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین اور کارکنان نے آپ کا شاندر استقبال کیا۔ اس موقع پر نائب ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض، ساجد محمود بھٹی، ڈاکٹر شاہد محمود، پروفیسر ذوالفقار علی اور دیگر مرکزی قائدین بھی موجود تھے۔ ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے صاحبزادہ حسین محی الدین کو گلدستہ پیش کر کے ان کا خیرمقدم کیا۔ یہاں ائیر پورٹ پر موجود کارکنان نے مختلف خیر مقدمی بینر بھی اٹھا رکھے تھے۔ انہوں نے آپ کا نعروں کے ساتھ استقبال کیا۔ بعد ازاں صاحبزادہ حسین محی الدین کو گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ ان کی رہائش گاہ ماڈل ٹاون تک لایا گیا۔ یاد رہے کہ صاحبزادہ حسین محی الدین کی گزشتہ دنوں مدینہ منورہ میں رسم نکاح ہوئی تھی۔ ان کی شادی سفیر یورپ الحاج حافظ نزیر احمد کی بیٹی سے طے پائی ہے۔ دنیا بھر سے ان کو ہدیہ تبریک اور تفنیتی پیغامات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اس سے متعلقہ فوٹو البم ملاحظہ کرنے کے لئے کلک کریں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top