منہاج ویلفئر فاؤنڈیشن زلزلہ زدگان کے لئے 50 لاکھ روپے کا سامان بھیجے گی۔

مجلس عاملہ کے اجلاس میں تحریک کی بیرون ملک تنظیمات کو خصوصی ہدایات جاری
ناظم اعلیٰ کی صدارت میں تحریک منہاج القرآن کی سینٹرل ورکنگ کونسل کا ہنگامی اجلاس

تحریک منہاج القرآن کی سنٹرل ورکنگ کونسل کا ہنگامی اجلاس ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کی زیرصدارت مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوا، جس میں بلوچستان کے زلزلہ زدگان کے لئے فوری طور پر 50 لاکھ روپے مالیت کا سامان بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ناظم اعلیٰ نے اس سلسلے میں مرکزی ناظم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈاکٹر شاہد محمود کو ضروری ہدایات دیں اور اشیائے خوردونوش شدید سرد موسم سے بچاؤ کے لئے گرم کپڑے، رضائیاں، کمبل اورخیمہ جات فوری طور پر متاثرہ علاقوں کو روانہ کرنے کا حکم دیا۔ اجلاس میں زلزلہ میں شہید ہونے والوں کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا مصیبت میں پھنسے بھائیوں کی مدد میں منہاج ویلفئر فاؤنڈیشن حسب روایت کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کی بیرون ملک تنظیمات کو بلوچستان میں زلزلہ متاثرین کی مدد کے لئے خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top