منہاج القرآن یوتھ لیگ کی ویب سائٹ کا افتتاح

مؤرخہ 24 اکتوبر 2008ء کو تحریک منہاج القرآن کی نظامت یوتھ کی ویب سائٹ جاری کر دی گئی۔ منہاج انٹرنیٹ بیورو کی طرف سے جاری کردہ تحریک منہاج القرآن کی دوسری ویب سائٹس کی طرح اسے بھی انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں تیار گیا ہے۔ اس ویب سائٹ پر منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی سرگرمیوں کو شائع کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ یہاں تحریک اور اس کے مرکزی شعبہ جات کا تعارف، سرگرمیاں، سرکلرز اور قائدین کے انٹرویوز بھی پیش کئے گئے ہیں۔ سرورق پر پیش کردہ اہم حصوں میں تحریکی سرگرمیاں، فلاحی سرگرمیاں، سمندرپار سرگرمیاں، آرٹیکلز، پریس ریلیز، ملٹی میڈیا، گوشہ درود اور تحریکی لٹریچر پر مبنی پانچ اہم ویب سائٹس شامل ہیں۔

ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب مرکزی سیکرٹریٹ میں واقع منہاج انٹرنیٹ بیورو میں ہوئی۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ کے صدر بلال احمد مصطفوی نے ویب سائٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر منہاج انٹرنیٹ بیورو کی ٹیم کے علاوہ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے ایم ڈی محمد شاہد لطیف بھی موجود تھے۔

منہاج انٹرنیٹ بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالستار منہاجین نے ویب سائٹ کی تفصیلی بریفنگ دی اور اس پر مہیا کردہ سہولتوں سے مہمانان گرامی کو آگاہ کیا۔ یاد رہے کہ منہاج انٹرنیٹ بیورو کی ٹیم اس اردو ویب سائٹ کے علاوہ پہلے سے تحریک منہاج القرآن کے مختلف شعبوں کے لئے دو درجن کے قریب ویب سائٹس بنا چکی ہے۔


www.Youth.com.pk

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top