ہفتہ یکم نومبر کو منہاج القرآن بارسلونا کی طرف سے متاثرینِ زلزلہ کی مدد کے لئے رمبلا Raval پر کیمپ لگایا جائے گا۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی طرف سے یکم نومبر بروز ہفتہ اور 2 نومبر بروز اتوار کو Rambla del Raval المعروف پریشان رمبلا پر متاثرینِ زلزلہ کی مدد کے لئے کولیکشن سنٹر قائم کیا جائے گا، کیمپ کے اوقات کار صبح 11 بجے سے شام 9 بجے تک ہونگے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے ناظم ویلفیئر محمد نواز کیانی نے نظامتِ نشرو اشاعت کو بتایا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اور مرکز منہاج القرآن کی طرف سے ملنے والی ہدایات کے بعد گزشتہ جمعرات کو بارسلونا تنظیم کی مجلسِ عاملہ کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ حالیہ زلزلہ کے متاثرین کی مدد کے لیے بارسلونا کے پریشان رمبلا اور بڑے رمبلا پر کولیکشن کیمپ قائم کئے جائیں گے ۔ انہوں نے بارسلونا کے تمام پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ مصیبت کی اس گھڑی میں اپنی تمام وابستگیوں سے بالاتر ہو کر اپنے ہم وطنوں کی مدد کریں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ سپین میں کوئی ایسی آسان سہولت موجود نہیں جس سے ہم امدادی سامان پاکستان بھجوا سکیں اس لیے تمام لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنی امدادی رقوم اپنے قریبی منہاج القرآن مرکزیا رمبلا راوال پر قائم کردہ کولیکشن کیمپ میں جمع کروائیں تاکہ جلد از جلد یہ امداد متاثرین تک پہنچائی جا سکے۔

دوسری جانب منہاج القرآن بارسلونا کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے انچارج محمد اقبال چوہدری نے نظامتِ نشرو اشاعت کو بتایا کہ آئندہ ہفتے بارسلونا کے بڑے رمبلا پر بھی امدادی کیمپ لگایا جائے گا اس سلسلے میں مقامی انتظامیہ سے بات چیت جاری ہے اس کے علاوہ بادالونا میں بھی امدادی کیمپ لگانے کے سلسلے میں وہاں کی بلدیہ سے اجازت نامہ کے حصول کی کوششیں جاری ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top