مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا طلبہ امن مارچ آج ہو گا

پریس کلب تا گورنر ہاؤس، مارچ میں ہزاروں طلباء شرکت کریں گے

تعلیمی اداروں میں انتہاء پسندانہ رویوں، دہشت گردی اور قبضہ گروپوں کے خاتمے اورامن کے قیام کے لئے مصطفوی سٹو ڈنٹس موومنٹ آج (جمعرات) پریس کلب تا گورنر ہاؤس ”طلبہ امن مارچ“ کرے گی، جس میں ہزاروں طلبہ شریک ہوں گے۔ قیادت MSM کے صدر ذیشان بیگ کریں گے۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے دیگر قائدین امجد جٹ، ساجد گوندل اور عثمان گجر طلباء یونین کے الیکشن سمیت طلباء کے دیگر مسائل کے حوالے سے خطابات کریں گے۔ کتاب اور طالبعلم کے کمزور پڑ جانے والے تعلق کو بحال اور مضبوط کرنے کے لئے بھی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے۔ طلبہ امن مارچ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top