میزائل حملے پاکستان کے خلاف کھلی جنگ ہے: شیخ زاہد فیاض

امریکہ کے آقائی رویے کے خلاف بھر پور سفارتی مہم شروع کی جائے
غلامانہ خارجہ پالیسیوں کے تسلسل نے پاکستان کی خود مختاری کو ریت کی دیوار بنادیا

تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیا ض نے کہا ہے کہ ملک کے معاشی اور قومی سلامتی سے متعلق حالات متقاضی ہیں کہ حکومت فیصلے اتفاق رائے سے کرے اور سب کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی اپنائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے تسلسل کے ساتھ سرحد ی خلاف ورزیاں اور آئے روز کے میزائل حملے پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کے خلاف کھلی جنگ ہے جس پر عوامی حلقوں میں گہری تشویش اور اضطراب پایا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کے آقائی رویے کے خلاف سفارتی سطح پر بھر پور مہم شروع کرنے کی ضرورت ہے او ر یورپی اور اسلامی ممالک کے سربراہان کو بتایا جائے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی تمام تر کوششوں کے باوجود اسے یہ صلہ دیا جارہا ہے کہ پاکستان کے سرحدی علاقوں پر میزائل داغے جارہے ہیں ۔شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ پاکستان کی غلامانہ خارجہ پالیسیوں کے تسلسل کے نتیجے میں نوبت یہاں تک آگئی ہے کہ پاکستان کی خود مختاری اور سلامتی کو ریت کی دیوار سمجھ کر روزا نہ روندا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس حوالے سے موثر اسلامی ممالک کے سربراہان کو اپنا کیس سمجھائے اور او آئی سی اور UNکے پلیٹ فارم سے اپنی آواز دنیا تک پہنچاکر امریکی حملوں کے نہ ختم ہونے والے سلسلے کو فوری طور پر بند کرائے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top