منہاج یونیورسٹی کے ڈاکٹر غلام محمد قمر الازہری ریڈیو قاہرہ کے لیے منتخب

منہاج یورنیورسٹی کے طالبعلم ڈاکٹر غلام محمد قمر الازہری مصر میں ریڈیو قاہرہ کے لیے خدمات دیں گے۔ انہیں ریڈیو قاہرہ نے پروگرام ٹیچر کی حیثیت سے منتخب کیا ہے۔ انہوں نے 1994ء میں منہاج یونیورسٹی سے ایم اے کیا۔ فارغ التحصیل ہونے کے بعد اعلیٰ تعلیم کیلئے الازہر یونیورسٹی مصر چلے گئے جہاں انہوں اعلیٰ نمبروں سے ایم فل اور PhD کی۔ حال ہی میں آپ کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری بھی مل گئی ہے۔ آپ کی تعلیمی قابلیت کو مدِنظر رکھتے ہوئے اب ریڈیو قاہرہ مصر نے آپ کو پروگرام ٹیچر کی حیثیت سے سلیگٹ کر لیا ہے۔ اس کے علاوہ آپ قدیم یونیورسٹی عین الشمس میں لیکچرار کے فرائض بھی سر انجام دے رہے ہیں۔آپ کے اس اعزاز پر کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز منہاج یونیورسٹی لاہور کے اساتذہ و سٹاف نے انہیں خصوصی مبارکباد دی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top