ڈاکٹر فرید پراچہ کے اعزاز میں منہاج القرآن کے قائدین کا عشائیہ

جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فریداحمد پراچہ نے گزشتہ رات تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض سے ماڈل ٹاؤن میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن پنجاب کے امیر احمد نواز انجم، جی ایم ملک اور ڈائریکٹر میڈیا میاں زاہد اسلام بھی موجود تھے۔ عشائیہ کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیا ل کرتے ہوئے رہنماؤں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ ملک کو درپیش معاشی اور سیاسی بحران اور قومی سلامتی کو لاحق خطرات کا مقابلہ یکجہتی کے ساتھ کرنا ہوگا۔ قائدین نے کہا کہ اسلام اور پاکستان دشمن قوتیں سازشوں کا جال بننے میں مصروف ہیں، اس لئے حکومت کو سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے جرات مندانہ خارجہ و داخلہ پالیسی اپنا کر ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے اس موقع پر ڈاکٹر فرید پراچہ اور وفد کے دیگر قائدین کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ترجمہ قرآن "عرفان القرآن" اور ان کی دیگر کتب کا تحفہ دیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top