سیکرٹری جنرل عوامی تحریک فرانس کی مرکز آمد

پاکستان عوامی تحریک فرانس کے سیکرٹری جنرل طارق چوہدری نے مورخہ 23 اکتوبر 2008ء بروز جمعرات مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل لاہور کا وزٹ کیا۔ وزٹ کے دوران انہوں نے مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، پرنسپل سیکرٹری ٹو شیخ الاسلام و ناظم امور خارجہ جی ایم ملک کے علاوہ مرکزی قائدین سے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ مرکزی شعبہ جات سمیت دربار غوثیہ، منہاج یونیورسٹی، گرلز کالج، تحفیظ القرآن، شریعہ کالج اور گوشہ درود کے تعمیراتی کام کا بھی وزٹ کیا۔ معزز مہمان کے اعزاز میں ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا۔

اس کے بعد طارق چوہدری صاحب کراچی تشریف لے گئے جہاں انہوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل اور پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران سے ملاقات کی۔ کراچی تنظیم کی جانب سے معزز مہمان کے اعزاز میں ایک عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اس تقریب میں منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کراچی کے عہدیداران قاضی زاہد حسین، پروفیسر نعیم انور نعمانی، حاجی اقبال میمن، لطافت محمود، ظفر اقبال، آصف پی پی، محمود میمن اور قیصر اقبال قادری بھی شریک تھے۔

 

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top