منہاج القرآن انٹرنیشنل آریزو، اٹلی کی سرگرمیاں

آریزو میں رسم چہلم کا اجتماع

منہاج القرآن اسلامک سنٹر آریز میں 25 اکتوبر بروز ہفتہ محترم محمد علی برکاتی کی والدہ محترمہ کے رسم چہلم کے سلسلے میں ایک اجتماع کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر مقامی لوگوں کے علاوہ دوسرے شہروں سے آنے والے احباب نے بھی شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور بعدازاں محفل ذکر و نعت کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی محترم منشاد احمد گوندل، محترم بشیر احمد اور محترم محمد عمران نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ آخرمیں مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل آریزو کی تنظیم سازی

منہا ج القرآن انٹرنیشنل آریزو کی گزشتہ دنوں تنظیم سازی کی گئی اور منعقدہ اجلاس میں تمام عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ رائے سے اگلے دوسال کے دورانیہ کے لئے محترم احمد یار تارڑ کو ہی دوبارہ صدر منتخب کیا گیا۔ محترم اقبال چیمہ کو نائب صدر، محترم منیر احمد کو ناظم اور محترم منشاد احمد کو نائب ناظم منتخب کیا گیا۔ محترم نذیر احمد کو ناظم لائبریری و سی ڈیز سنٹر مقرر کیا گیا جبکہ باقی عہدوں پر کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

منہاج القرآن ویمن لیگ اٹلی کے زیراہتمام محفل ذکر و نعت

منہاج القرآن ویمن لیگ آریزو۔ اٹلی کی جانب سے مورخہ 26 اکتوبر بروز اتوار ماہانہ محفل ذکر و نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں دور و نزدیک سے خواتین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ویمن لیگ کی صدر محترمہ شازیہ ناصر نے خصوصی خطاب کیا۔ اس کے علاوہ محترمہ نورین ارشد، محترمہ شازیہ ناصر، محترمہ آمنہ اور محترمہ مریم نے نظرانہ عقیدت پیش کیا۔ اور آخر میں ضیافت میلاد کا بھی اہتمام کیا گیا۔

رپورٹ: محمد عمران (اٹلی)
مرتب: محمد اشتیاق (امورخارجہ)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top