الشیخ علی بن عبدالرحمٰن الہاشمی کی منہاج القرآن انٹرنیشنل رامفورڈ لندن آمد

رپورٹ: آفتاب بیگ

متحدہ عرب امارات کے امیر کے سینئر ایڈوائزر الشیخ علی بن عبدالرحمٰن الہاشمی مورخہ 8 نومبر 2008ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل رامفورڈ لندن وزٹ کے لیے تشریف لائے۔ برطانیہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل رامفورڈ لندن آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ برطانیہ میں ناظم دعوت و تربیت علامہ محمد صادق قریشی، ڈائریکٹر امور خارجہ داؤد حسین مشہدی، صدر لندن اشتیاق احمد قادری، عباس عزیز، ڈاکٹر زاہد اقبال، مفتی الشیخ مجاہد چوہدری، حاجی عبدالغفور، حاجی محمد یونس اور دیگر افراد پر مشتمل استقبالی ٹیم نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا۔

الشیخ علی بن عبدالرحمن نے منہاج القرآن انٹرنشنل رامفورڈ لندن کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے وزٹ کے دوران شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت عالم اسلام کو اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ قرآنی احکامات اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرامین پر عمل کرنا ہی امت کے لیے نجات کا سبب ہے۔ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت طیبہ رہتی دنیا تک انسانیت کے لیے عظیم دستور العمل ہے جس پر عمل پیرا ہونے سے دنیا و آخرت کی فلاح ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام برابری اور اتحاد کا سبق دیتا ہے۔ عالم اسلام پر ایک کڑا وقت ہے جس میں تمام امت مسلمہ کو تحمل مزاجی کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مسلم دنیا کے رہنماؤں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ہمیشہ امن و تحمل کا درس دیا ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں دنیا میں دین کی خدمت کا فریضہ سر انجام دے رہا ہے۔ اس کو مزید عام کرنے کی ضرورت ہے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن رامفورڈ کی طرف سے معزز مہمان کے اعزاز میں ایک ڈنر بھی دیا گیا۔ اس موقع پر انہیں منہاج القرآن کے دنیا بھر میں کام اور اسلام کے لیے خدمات اور بالخصوص برطانیہ کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔ اس دورہ کے اختتام پر تمام قائدین نے معزز مہمان کو پروقار انداز میں الوداع کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top