صاحبزادہ حسن محی الدین قادری ہفتہ کی شام چھ بجے تحریک منہاج القرآن اوسلو کے کارکنان سے خطاب فرمائیں گے۔

اوسلو (عقیل قادر)

تحریک منہاج القرآن اوسلو کے مرکز پر منہاج القرآن سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری ہفتہ کی شام چھ بجے تحریکی کارکنان سے خطاب فرمائیں گے۔ تحریک منہاج القرآن اوسلو کے امیر علامہ حسن میر قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ ناروے کے کونے کونے سے تحریکی کارکنان ورکرز کنونشن میں شرکت کریں گے اور یہ ورکرز کنونشن تعداد کے لحاظ سے تاریخی ثابت ہو گا۔ یاد رہے کہ حسن محی الدین قادری منہاج مصالحتی کونسل ناروے کی دعوت پر ناروے میں ایک سیمینار میں شرکت کے لیے تشریف لائے ہیں۔ وہ 2 دسمبر کو جبری شادی کے موضوع پر ایک سیمینار سے خطاب فرمائیں گے جس میں ناروے کے وزیر تعلیم اور اوسلو کے مئیر فبیان ستنگ کے علاوہ دوسرے مقررین بھی خطاب فرمائیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top