بزم منہاج سیشن 08-2007ء کی اختتامی تقریب

رپورٹ : محمد نواز شریف

کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سٹڈیز منہاج یونیورسٹی میں بزم منہاج سیشن 08-2007ء کی اختتامی تقریب تقسیم انعامات مورخہ 27 نومبر 2008ء کو منعقد ہوئی۔ پروگرام کا آغاز کالج آف شریعہ کے لان میں صبح دس بجے ہوا۔ پرنسپل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے اس تقریب کی صدارت کی۔ ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، سینئر نائب ناظم ایڈمن محمد عاقل ملک، فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر علی اکبر الازھری، جیو ٹی وی کے پروڈیوسر کوکب سامی، یاسر خان، ڈائریکٹر میڈیا میاں زاہد اسلام اور ایم ای ایس کے ایم ڈی شاہد لطیف قادری بھی معزز مہمانوں میں شامل تھے۔

کالج آف شریعہ کے معزز اساتذہ کرام میں سے مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، میاں محمد عباس نقشبندی، نگران رانا محمد اکرم قادری، صاحبزادہ محمد عتیق، ڈاکٹر ظہور اللہ الازھری، شیبر احمد جامی، قاری اللہ بخش نقشبندی، سید افتخار الحسن شاہ، صابر حسین نقشبندی اور دیگر اساتذہ کرام نے بھی پروگرام میں خصوصی طور پر شرکت کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز صبح ساڑھے دس بجے تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری خالد حمید قادری اور سید بہادر علی شاہ نے حاصل کی۔ حیدری برادران نے دف کے ساتھ نعت مبارکہ پیش کی۔ اس تقریب کو بزم منہاج سیشن 08-2007ء کی سالانہ کارکردگی کے سلسلہ میں منعقد کیا گیا تھا۔

بزم منہاج کے صدر خرم شہزاد نے سال 08-2007ء میں بزم منہاج کے زیراہتمام نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کی رپورٹ پیش کی۔ جسے ایک کتاب کی صورت میں پرنٹ کرایا گیا تھا۔ قبل ازیں اس رپورٹ کی باقاعدہ تقریب رونمائی منعقد ہوئی۔ میڈیا کمیٹی کے صدر محمد نواز شریف نے ایک خوبصورت شال میں لپٹی رپورٹ کی مطبوعہ کاپی کو رونمائی کے لیے پرنسپل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کو پیش کیا۔ پرنسپل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے طلبہ کی تالیوں کی گونج میں رپورٹ کی رونمائی کی۔ یہ رپورٹ بزم منہاج کی میڈیا کمیٹی کے صدر محمد نواز شریف نے تیار کی تھی جس پر پرنسپل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور دیگر معزز مہمانوں نے بزم منہاج کی مبارکباد پیش کی۔

سالانہ کارکردگی رپورٹ 08-2007ء

اس موقع پر معزز مہانوں نے مشترکہ طور پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بزم منہاج کی سالانہ کارکردگی کو بہت سراہا۔ انہوں نے کہا کہ منہاج یونیورسٹی وہ تعلیمی ادارہ ہے جس میں طلبہ کو تعلیمی و نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کی مکمل آزادی کے لیے ہے۔ اس کے طلبہ کی نمائندہ بزم منہاج قائم ہے جو سال بھر ان سرگرمیوں کا انعقاد کرتی ہے۔

تقریب میں سال بھر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو شیلڈز بھی دی گئیں۔ جن طلبہ نے شیلڈز حاصل کیں ان میں صدر منہاج سپیکرز فورم محمد حفیظ کیانی، جنرل سیکرٹری حافظ نصیرالدین چشتی، سیکرٹری فنانس بزم منہاج محمد علی فیصل، میڈیا کمیٹی کے صدر محمد نواز شریف، صدر ضیافت کمیٹی محمد وقاص تنولی اور ہیڈ آف آل کمیٹیز محمد ممتاز شاکر شامل تھے۔

بزم منہاج کے ساتھ سال بھر مختلف جہات میں تعاون کرنے پر مرکزی سیکرٹریٹ کی قائدین کو بھی شیلڈز اور خصوصی تحائف پیش کئے گئے۔ تحائف اور شیلڈز وصول کرنے والوں میں پرچیزنگ آفیسر یاسر خان، محمد عاقل ملک، صابر حسین اور جیو ٹی وی کے پروڈیوسر کوکب سامی بھی شامل ہیں۔ کالج آف شریعہ کے اساتذہ کرام میں سے میاں محمد عباس اور رانا محمد قادری کو خصوصی شیلڈز دی گئیں جبکہ پرنسپل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے بزم منہاج کی طرف سے یادگاری شیلڈ وصول کی۔

تقریب میں بزم منہاج کے نومنتخب عہدیداران سے پرنسپل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے حلف وفاداری بھی لیا جو گزشتہ دنوں منتخب ہوئے۔ اس کے علاوہ پروگرام میں مزاحیہ خاکے، ملی نغمے اور بہت سی فنی آئیٹمز بھی پیش کی گئیں۔ آخر میں باقاعدہ دعا کے ساتھ تقریب کا اختتام ہوا۔ تقریب کی نقابت کے فرائض محمد وقاص علی قادری اور محمد حفیظ کیانی نے سرانجام دئیے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top