عظیم تعلیمی و فلاحی منصوبہ جات کیلئے قربانی کی کھالیں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کو دیں۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام عظیم تعلیمی و فلاحی منصوبہ جات جو لاکھوں دکھی، بے سہارا، یتیم اور قدرتی آفات سے تباہ حال افراد کا سہارا بن رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ان سسکتے اور مقہور افراد کی بحالی اور امداد کے لیے عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کی کھالیں اکھٹی کرتی ہے۔ آیئے! ساتھ دیجئے اور کروڑہا آنکھوں کے بہتے ہوئے آنسوؤں کو مسکراہٹ میں بدلنے کا عزم کیجئے۔ ان شاء اللہ دکھی انسانیت کی خدمت کا یہ جذبہ ہمارے لیے ضرور توشہء آخرت بنے گا۔ کچھ خبر نہیں کہ کب یہ سانسوں کی مالا ٹوٹ جائے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ہمارے خواب چکنا چور ہو جائیں۔ ۔ ۔ ۔ پھر ہماری جمع کی ہوئی دولت ہمارے کس کام کی۔ ۔ ۔ ۔ اصل فائدہ مند دولت وہی ہے جو ہم اللہ کی راہ میں خرچ کر کے آخرت کے لیے ذخیرہ کر لیتے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top