سفیر یورپ کا دورہ منہاج القرآن فرانس

مرکزی نائب امیر اور سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد خان قادری مورخہ 14 نومبر 2008ء کو منہاج القرآن فرانس کے دورہ پر تشریف لے گئے۔ ایئر پورٹ پر منہاج یورپین کونسل کے سرپرست حاجی گلزار احمد، سینئر نائب صدر یورپین کونسل محمد نعیم چوہدری، ناظم یورپین کونسل علامہ اقبال اعظم، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس رانا محمد اشرف، صدر مجلس شوریٰ چوہدری محمد سعید، نعمان اسلم، تنویر گلزار اور دیگر عہدیداران نے سفیر یورپ کا ایئر پورٹ پر پرتپاک استقبال کیا۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس اور پاکستا ن عوامی تحریک فرانس کی جانب سے سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد خاں کے اعزاز میں ایک پرتکلف ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر صدر منہاج القرآن فرانس رانا محمد اشرف، ناظم منہاج القرآن فرانس ملک شبیر احمد اعوان، راؤ خلیل احمد، سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک فرانس طارق چوہدری، فیصل علی قادری، سہیل احمد بٹ، ڈائریکٹر مرکز سارسل حافظ طاہر عباس کے علاوہ جذبہ انٹرنیشنل کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top