منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی تنظیم نو

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی مجلس شوریٰ کا اجلاس مورخہ 30 نومبر 2008ء کو پیرس میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت صدر منہاج یورپین کونسل سید محمد ارشد شاہ نے کی۔ اجلاس میں آئندہ باہمی مشاورت سے دوسال کیلئے ایگزیکٹیو کونسل کے اہم عہدوں پر عبدالجبار بٹ کو صدر، فیصل علی قادری کو ناظم اور عامر جواد بٹ کو ناظم مالیات اور محمد طارق چوہدری کو صدرپاکستان عوامی تحریک مقرر کیا۔ بانی وسرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہر القادری مدظلہ العالیٰ، صدر سپریم کونسل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری، ممبر یوتھ سپریم کونسل صاحبزادہ حسین محی الدین القادری، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، پرنسپل سیکرٹری ٹو شیخ الاسلام و ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، مرکزی قائدین اور یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری، صدر سید محمد ارشد شاہ ن، ناظم علامہ محمد اقبال اعظم، اور دیگر عہدیداران نے نو منتخب عہدیداران کو ذمہ داریاں سبنھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

نو منتخب عہدیداران نے فرانس میں مصطفوی مشن کے فروغ کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا عزم کیا ہے۔ اس قبل سابق ایگزیکٹیو کونسل کے صدر رانا محمد اشرف، ناظم ملک شبیر احمد اعوان، اور دیگر جملہ عہدیداران کو فرانس میں گرانقدر خدمات سرانجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top