مسیحی وفد کی تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ آمد

(ایم ایس پاکستانی)

ایف جی اے بائبل کالج کے پاسٹر مائیک بوٹ کی قیادت میں 7 رکنی مسیحی وفد نے 15 دسمبر 2008ء کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔ اس وفد میں مائیکل رامسڈینا، غازا یاکنیزر، جوزف جان بوٹ، مرقس ڈیوس پوسٹر، ڈئینل رفیق اور عرفان شہزاد بھی شامل تھے۔ تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلیٰ بریگیڈئر ریٹائرڈ اقبال احمد خان اور ناظم امور خارجہ جی ایم ملک نے معزز مہمانوں کو تحریک منہاج القرآن کے مرکز آمد پر خوش آمدید کہا۔ تمام معزز مہمانوں نے تحریک منہاج کے مختلف شعبہ جات اور فورمز کا تفصیلی وزٹ کیا۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے معزز مہمانوں کو تحریک منہاج القرآن کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی تعارف کرایا۔ وفد نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن، منہاج ایجوکشین سوسائٹی اور مرکزی سیل سنٹر کے وزٹ میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔

آخر میں معزز مہمانوں کی تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین کے ساتھ تفصیلی نششت کا اہتمام ہوا۔ اس نشست میں ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے معزز مہمانوں کو تحریک منہاج القرآن کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سربراہی میں دنیا میں امن عامہ اور فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہیں۔ اسلام تمام مذاہب میں ہم آہنگی اور رواداری کا درس دیتا ہے۔ منہاج القرآن اس پیغام کو جدید ترین انداز میں دنیا بھر میں عام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مسلم کرسچین ڈائیلاگ فورم کی بنیاد رکھی ہے۔ اس پلیٹ فارم سے باقاعدہ طور پر مسلم کرسچین بھائی بھائی کا پیغام عام کیا جاتا ہے۔ آخر میں ناظم اعلیٰ نے کہا کہ جب تک تمام مذاہب ایک دوسرے کو برابری کا درجہ نہیں دیں گے تو اس وقت تک عالمی امن قائم نہیں ہو سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج اگر عالمی طاقتیں امیر غریب ممالک کی تفریق ختم کر دیں تو پھر دنیا امن کا گہوارا بن جائے گی۔

اس ملاقات کے اختتام پر ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی انگریزی زبان میں کتب بھی بطور تحفہ پیش کیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top