ایک روزہ تربیتی کیمپ کراچی

ابتداء
میں مرکزی سینئر نائب ناظم تربیت غلام مرتضیٰ علوی نے کیمپ کے اغراض و مقاصد واضح کئے
اور شرکاء کو تربیتی عمل کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ اس کے بعد شرکاء کو حضور شیخ الاسلام
کے خصوصی پیغام پر مشتمل سی ڈی پروجیکٹر پر دکھائی گئی۔ جس میں شیخ الاسلام نے یونین
کونسل سطح پر تنظیمی نیٹ ورک کو وسعت دینے پر زور دیا اور دعوت بذریعہ کیسٹ کو فروغ
شعور کا ذریعہ بنانے کا حکم دیا۔
مرکزی ناظم تنظیمات سردار منصور خان قادری نے مؤثر افراد کو مشن میں شامل کرنے کی ضرورت و اہمیت اور طریقہ کار پر لیکچر دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مؤثر افراد کی شمولیت کے ذریعے ہی مشن کے فروغ کی رفتار کو تیز تر کیا جاسکتا ہے۔
اسکے
بعد شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر نائب ناظم تربیت غلام مرتضیٰ علوی نے انفرادی اصلاح
احوال کیلئے حضور شیخ الاسلام کے عطا کردہ منہاج العمل کی اہمیت کو واضح کیا کہ حضور
شیخ الاسلام نے فرمایا ہے کہ کردار کی اصلاح کے بغیر انقلاب ممکن نہیں ہے۔ تحریک منہاج
القرآن کے رفقاء اور وابستگان کا کردار ایسا ہو کہ جو کوئی انہیں دیکھے وہ بدل جائے
اور کرداروں کی تبدیلی کا ذریعہ منہاج العمل ہے اسکے بعد منہاج العمل کو شرکاء میں
تقسیم کیا گیا۔
کھانے
کے وقفے کے بعد ٹھیک 3 بجے کیمپ کی دوسری نشست کا آغاز ہوا جس میں مرکزی ناظم اعلیٰ
تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے تنظیمی استحکام کی ضرورت و اہمیت اور
یونین کونسل میں تنظیم سازی کے طریقہ کار پر لیکچر دیا۔ انہوں نے مستحکم تنظیم کی خصوصیات
کا ذکر کیا اور تنظیمی استحکام کے تقاضے بیان کئے۔ انہوں نے اپنی گفتگو کے اختتام پر
کراچی کے تمام ٹاؤنز سے تشریف لائے ہوئے تنظیمی عہدیداران کو آئندہ سہ ماہی کا ٹارگٹ
بھی دیا۔
ناظم تحریک کراچی جناب لطافت محمود نے تما م شرکاء اور مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور کراچی کی ڈویژنل تنظیم کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔
نائب امیر تحریک کراچی قیصر اقبال قادری نے شرکاء کو حلقہ ہائے درود کے قیام سے متعلق ہدایات دیں۔ کیمپ کا اختتام نماز عصرکی ادائیگی اور پروفیسر نعیم انور نعمانی کی دعا پر ہوا۔
تبصرہ