تعارف عرفان القرآن سنٹر از منہاج القرآن ویمن لیگ (تحریری صورت میں)


الحمدللہ ہم سب مسلمان ہیں اور مسلمان ہونے کی حیثیت سے آج کے مادیت زدہ ماحول اور معاشرے میں ہر طرف پھیلی ہوئی نفسانیت و شیطنت کے پیش نظر ہمیں اس امر پر توجہ دینے کی ضرورت ہے کہ ہم دنیا کے لئے دن رات کس قدر دوڑ دھوپ کرتے ہیں اور اپنی اولاد کو بھی حصول دنیا کا ہی سبق دینے میں اپنی زندگیاں صرف کر دیتے ہیں۔ حالانکہ اس مختصر سی زندگی کو پر آسائش بنانے کے لئے سعی و کاوش کے ساتھ ساتھ ہمیں آخرت کی طرف بھی دھیان دینا چاہیے۔ یہ دنیا فانی ہے اور ہر شخص نے دنیا کا مال و زر، شان و شوکت اور عیش و آرام چھوڑ کر صرف اپنے اعمال کا توشہ ہی ساتھ لے کر جانا ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ آخرت کے سفر کیلئے بہترین زاد راہ تقویٰ ہی ہے، چنانچہ حصول تقویٰ کے لئے تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی و روحانی تربیت بھی ازحد ضروری ہے۔

خدمت دین، اسلامی اقدار کے فروغ اور دین حق کی سربلندی کے لئے بھی ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہے چنانچہ

ہمیں سوچنا ہو گا کہ ہم کیا کر رہے ہیں؟

  • ہم دنیا پرستی کے نشہ میں اپنی اولاد کی تعلیم و تربیت کس نہج پر کر رہے ہیں؟
  • ہم جو اپنے لئے دنیا کی ہر آسائش حاصل کرنے کی فکر تو کرتے ہیں مگر ایک باعمل مسلمان اور اچھا انسان بننے کی طرف کس قدر توجہ دے رہے ہیں؟
  • سائنس، ٹیکنالوجی، کمپیوٹر اور جدید علوم سے بہرہ ور ہونے کے لئے تو لاکھوں روپے خرچ کرتے ہیں لیکن اپنی دینی تعلیم اور اخلاقی و روحانی تربیت پر کس قدر خرچ کرتے ہیں؟

آئیے!

ہم اپنی زندگیوں کو اور اپنے بچوں کی زندگیوں کو اسلامی قالب میں ڈھالنے کے لئے ایسی تعلیم حاصل کرنے کا فیصلہ کریں۔ جوہماری اور ان کی دنیوی اور اخروی کامیابی کا ذریعہ ہو۔

حدیث پاک ہے :

خَيرکمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقرْآنْ وَ عَلَّمَه‘.

(صحيح بخاری)

ترجمہ : "تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جو خود قرآن سیکھے اور دوسروں کو سکھائے"۔

عرفان القرآن سنٹر کا تعارف :

عرفان القرآن سنٹر خواتین کے لئے تعلیمی و تربیتی مرکز ہو گا۔ جہاں خواتین کو علوم شریعہ سے مکمل آگاہی دی جائیگی اور خواتین کے قلوب و اذھان کی تعلیمی، اخلاقی اور روحانی تربیت کی جائے گی۔ خواتین کو با عمل بنانے کے لئے عملی تربیت کا بھی انتظام ہو گا۔ اس مقصد کے پیشہ نظر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مد ظلہ عالی کی زیر پرستی مرکزی سیکر ٹریٹ تحریک منہاج القرآن میں عرفان القرآن سنٹر کی بنیاد رکھی گئی ہے۔

مقاصد :

  1. انفرادی، اجتماعی اور قومی زندگی میں علوم شریعہ کا فروغ
  2. قرآن اور صاحب قرآن سے حبی اور عملی تعلق پیدا کرنا
  3. قرآن و سنت کی تعلیمات کو عام فہم انداز میں خواتین تک پہنچانا
  4. خواتین کی زندگیوں کو اسلامی سانچے میں ڈھالنا

منفرد خصوصیات :

  1. علوم التجوید
  2. علوم القرآن
  3. علوم الحدیث
  4. علوم الفقہ
  5. زبان اورعربی گرائمر

تربیتی لائحہ عمل :

طالبات کے لئے مختلف مواقع پر تربیتی لیکچرز، ورکشاپس، دورہ حدیث اور دورہ قرآن کا انعقاد کیا جائے گا۔

کورس کا دورانیہ :

  1. 6 ماہ
  2. 1 سال

اکیڈمک کونسل :

محترم شیخ الحدیث معراج الاسلام، محترم پروفیسر نواز ظفر، محترم ڈاکٹر علی اکبر قادری، محترم ظہور اللہ الازھری، محترم غلام مرتضیٰ علوی، صاحبزادہ محترم ظہیر نقشبندی، محترم حافظ سعید رضا بغدادی، محترم فیض اللہ بغدادی، محترمہ فرح ناز، محترمہ راہعہ علی، محترم فاطمہ مشہدی تمام کورس اعلی تعلیم یافتہ فارن کو الیفائیڈ اساتذہ کی زیر نگرانی ہو گا۔

اللہ تبارک و تعالیٰ کا احسان عظیم ہے کہ اس نے ہمیں قرآن فہمی کا موقع عطا فرمایا۔ آئیے! اپنی دنیا و آخرت سنوارنے کے لئے اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے قرآن حکیم اور علوم شریعہ کا فہم حاصل کریں اور قرآن حکیم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت سے ایمان کو اجالا بخشیں۔

وہ زمانے میں معزز تھے مسلماں ہو کر
اور ہم خوار ہوئے تارک قرآن ہو کر

مزید معلومات کیلئے رابطہ کریں :

مرکزی رابطہ آفس
نظامت دعوت منہاج القرآن ویمن لیگ
365۔ ایم ماڈل ٹاؤن لاہور
Ph : 042-111-140-140 Fax : 042-5168184
www.minhaj.org, www.minhaj.info

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top