حکومت نیو ائیر نائٹ پر غیر اخلاقی سرگرمیاں کرنے والوں کا سختی سے محاسبہ کرے : چوہدری امجد جٹ

دشمن سازش کے تحت ہماری نوجوان نسل کو اخلاقی طور پر تباہ کرنا چاہتا ہے
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نیوائیر نائٹ کے موقع پر روحانی محافل کا انعقاد کرے گی۔

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی سینئر نائب صدر چوہدری امجد جٹ نے کہا ہے کہ اسلام کے نام پر حاصل کیے جانے والے ملک میں نیو ایئر نائٹ کے نام پر اخلاق سوز پروگرامز قابل مذمت ہیں۔ حکومت نیو ائیر نائٹ کے موقع پر غیر اخلاقی سرگرمیاں کرنے والوں کا سختی سے محاسبہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ سازش کے تحت دشمن ہماری نوجوان نسل کو اخلاقی طور پر تباہ کرنا چاہتا ہے۔ مملکت پاکستان کے غیور نوجوان ایسی فضول اور اخلاق سوز تقریبات کا بائیکاٹ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ تعلیمی اداروں میں نظریہ پاکستان کا پرچار کریں اور متحد ہوکر ملک کی ترقی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں وہ گزشتہ روز عمر راحیل صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کی قیادت میں ملاقات کیلئے آنے والے طلبہ وفد سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نیوائیر نائٹ کے موقع پر روحانی محفل کا انعقاد کرکے اللہ کے حضور سجدہ ریز ہوکر ملکی سلامتی، استحکام اور ترقی کیلئے دعا کرے گی تاکہ وطن عزیز کے خلا ف ہونے والی عالمی اور علاقائی سازشیں دم توڑ جائیں اور ملک کے 17 کروڑ عوام اپنے وطن میں عزت و وقار اور خوشحالی کے ساتھ زندگی بسر کرسکیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top