توانائی کا بد ترین بحران جنگ کا منظر پیش کرتا دکھائی دیتا ہے : ڈاکٹر رحیق احمد عباسی

بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ سے بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔

تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ مہنگائی بے روز گاری، بد امنی، دہشت گردی کے مارے عوام کیلئے توانائی کا بدترین بحران جنگ کا منظر پیش کرتا دکھائی دیتا ہے۔ لوڈشیڈنگ نئے سال کے تحفے کے طور پر عوام کے استقبال کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ سے بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے، صنعتیں بند ہورہی ہیں اور گھریلو زندگی شدید متاثر ہورہی ہے۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ راوی اور چناپ کی خشکی مستقبل میں پاکستان کی زراعت پر بد تر اثرات مرتب کرے گی۔ حکومت ڈیم بنانے کے حوالے سے فوری کام کا آغاز کرے اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے۔ شدید سردی میں لوڈشیڈنگ کا یہ عالم ہے تو آنے والی گرمیوں میں کیا حال ہوگا۔ حکومت عوام کو ریلیف دے اور اشیائے ضروری کی قیمتوں کو کنٹرول کرے ورنہ غریب خود کشیوں کا سلسلہ شروع کردیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top