کردار حسین کو اپنائے بغیر معاشرے میں امن قائم نہیں کیا جاسکتا : ساجد گوندل

طلبہ امام حسین علیہ السلام کی تعلیمات پر عمل کرنا شروع کردیں تو مستقبل میں دنیا کی قیادت امت مسلمہ کے پاس ہوگی۔
سیکرٹری جنرل مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا پیغام شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس سے خطاب

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے سیکرٹری جنرل ساجد گوندل نے کہا کہ کردار حسین علیہ السلام کو اپنائے بغیر معاشرے میں امن قائم نہیں کیا جاسکتا۔ طلبہ امام حسین علیہ السلام کی تعلیمات پر عمل کرنا شروع کردیں تو مستقبل میں دنیا کی قیادت امت مسلمہ کے پاس ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم معاشرے میں پائی جانے والی یزیدی طاقتوں کی مذمت کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر امام حسین علیہ السلام اتنی بڑی قربانی نہ دیتے تو آج دنیا میں مسلمانوں کی اتنی بڑی تعداد موجود نہ ہوتی وہ گزشتہ روز قینچی امر سدھو کالج میں پیغام شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ MSM طلباء طالبات میں کردار حسین کو زندہ کرنے کا شعور پیدا کر رہی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top