شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ’’پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنس‘‘ سے خصوصی ٹیلی فونک خطاب مورخہ 7جنوری کو ہوگا۔

منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام ذکر امام حسین علیہ السلام کی یاد میں پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنس مورخہ 7جنوری 2009ء (بروز بدھ) 9 محرم الحرام بعد از نماز عشاء بمقام 365 ایم ماڈل ٹاؤن امام اعظم ابوحنیفہ ہال تحریک منہاج القرآن لاہور میں منعقد ہو رہی ہے۔ جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی ٹیلی فونک خطاب کریں گے۔ اس پروگرام میں مہمان خصوصی صاحبزادہ حسین محی الدین القادری ممبر سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن، پیر سید خلیل الرحمٰن چشتی، حضرت علامہ سید علی غضنفر کراروی، حضرت علامہ الحاج امداد اللہ قادری اور ملک بھر سے بڑے بڑے علماء کرام تشریف لارہے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top