منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں 13ویں سالانہ شہادت امام حسین (ع) کانفرنس 11 جنوری کو منعقد ہو گی۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیراہتمام 13ویں سالانہ شہادت کانفرنس بعنوان فلسفہ شہادت امام حسین علیہ السلام 11 جنوری بروز اتوار کو دن 4:00 بجے بعد از نمازِ عصر منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں انعقاد پذیر ہو گی۔

منہاج القرآن بارسلونا کے زیراہتمام گزشتہ 13 سال سے محرم الحرام کے پہلے عشرے میں شہدائے کربلا کی یاد میں یہ محفل منعقد کی جاتی ہے، اس سال اس محفل میں امیر تحریک منہاج القرآن بارسلونا علامہ عبد الرشید شریفی خطاب کریں گے۔ منہاج القرآن بارسلونا کی طرف سے تمام مسلمانوں کو اس محفل میں شرکت کی دعوتِ عام دی جاتی ہے۔ محفل کے آخر میں شرکاء کے لیے لنگر کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top