شہادت امام حسین علیہ السلام ہمیں امن اور اتحاد کا درس دیتی ہے : انوار اختر ایڈووکیٹ

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل انوار اختر ایڈووکیٹ نے شہادت امام حسین علیہ السلام کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہادت امام حسین علیہ السلام ہمیں اصولوں پر ڈٹ جانے اور صبر کا درس دیتی ہے۔ امام حسین علیہ السلام نے آمریت اور ملوکیت کے خلاف آواز بلند کی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت کے مطابق اپنے قول و فعل سے ظالم حکمران کے خلاف کلمہ حق کہا۔ شہادت امام حسین علیہ السلام ہمیں امن اور اتحاد کا درس دیتی ہے۔ امام حسین علیہ السلام نے ہر ممکن طور پر معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی لیکن جب یزیدی قوتیں دین اسلام کے درپے ہوگئیں اور جبراً امام حسین علیہ السلام سے بیعت لینی چاہی تو آپ نے اور آپ کے خاندان نے دین حق کی خاطر مقام کربلا پر اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کر دیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top