مسلم ممالک سلامتی کونسل میں قرارداد پیش کرکے اسرائیل کو آئندہ حملے نہ کرنے کا پابند بنائیں : پروفیسر ذوالفقار علی

نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی، عالمی اداروں کی جانبداری، مسلم حکمرانوں کی بے حسی اور عالمی طاقتوں کے دہرے معیار کے خلاف تحریک منہاج القرآن لاہور کی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں قرارداد مذمت منظور کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کو ختم کرانے کیلئے بڑی طاقتیں اپنے دہرے معیار ختم کریں اور عالمی ادارے انسانی حقوق کی اتنے بڑے پیمانے پر پامالی کا نوٹس لے کر اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کو ختم کرائیں اور مسلم ممالک سلامتی کونسل میں قرار دادپیش کرکے اسرائیل کو آئندہ حملے نہ کرنے کا پابند بنائیں۔ ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس کی صدارت امیر تحریک منہا ج القرآن پروفیسر ذوالفقار علی نے کی جبکہ امیر پنجاب احمد نواز انجم نے خصوصی شرکت کی۔ ناظم لاہور غلام ربانی تیمور اور لاہور کے دیگر عہدیدران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں لاہور کی 120یونین کونسلز میں تنظیم سازی مکمل کرنے کے عمل پراطمینان کا اظہار کیا گیا اور 30 جنوری تک بقیہ 30 یونین کونسل کی تنظیم سازی کو مکمل کرنے کا ٹارگٹ دیا گیا۔ اس کے علاوہ لاہور میں ممبر سازی مہم کو تیز کرنے کیلئے بھی اہداف مقر ر کیے گئے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top