رپورٹ قربانی مہم 2008ء
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے حسب سابق مرکز پر اجتماعی قربانی کے علاوہ آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات سمیت ملک بھر میں ایک سو سے زائد شہروں میں اجتماعی قربانی کی۔ پنجاب کے 57، صوبہ سرحد کے گیارہ، اندرون سندھ 10، کراچی دو اور بلوچستان چار اور کشمیر اور شمالی علاقہ جات کے چھ شہروں میں اجتماعی قربانی کی گئی۔ مرکز پر اجتماعی قربانی بغداد ٹاؤن (ٹاؤن شپ) میں کی گئی جس میں اندرون ملک اور دنیا بھر سے ہزاروں کی تعداد میں مسلمانوں نے حصہ لیا۔ اس اجتماعی قربانی میں حصہ داروں کو باقاعدہ کمپیوٹرائزڈ رسیدیں ایشو کی گئیں جن پر قربانی کے حصہ سے لے کر گوشت کے حصول کا مقام اور وقت تک درج تھا۔ اس نظام کے تحت ہزاروں حصہ داروں کو قربانی کا گوشت پہنچایا گیا۔
اس کے علاوہ منہاج القرآن ویمن لیگ کی خواتین نے لاہور کے جنرل ہسپتال، میو
ہسپتال، جناح ہسپتال، گنگا رام ہسپتال، گلاب دیوی ہسپتال اور دیگر سرکاری و غیر
سرکاری ہسپتالوں میں چھوٹا گوشت پکوا کر اور بریانی تیار کر کے تقسیم کی، اس کے
علاوہ منہاج القرآن یوتھ کے کارکنان نے لاہور کی مختلف جیلوں میں قیدیوں میں بھی
کھانا تقسیم کیا۔
حسب سابق منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے غرباء، مساکین، نادار اور مستحقین کے علاوہ کشمیری
مہاجرین، جیل کے قیدیوں اور زندگی کے ہر محروم طبقہ تک قربانی کا گوشت پہنچایا ہے۔
دنیا بھر میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے فلاحی و رہاعی منصوبہ جات کے لئے ملک بھر سے کارکنان تحریک منہاج القرآن نے قربانی کی کھالیں اکٹھی کی ہیں۔ قربانی کی کھالوں کے لئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے لاہور بھر میں مختلف مقامات پر سینکڑوں کیمپ لگائے جہاں لوگوں نے خود آ کر کھالیں جمع کروائیں اس کے علاوہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی خصوصی ٹیمیں بھی گھر گھر جا کر کھالیں اکٹھی کرتی رہیں۔
تبصرہ