موبائل کمپنی zong ٹیم کی تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ آمد

موبائل کمپنی zong کی ٹیم مورخہ 14جنوری 2009ء کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ وزٹ کے لئے آئی۔ اس ٹیم میں زونگ کے آر ڈی محمد علی رضا اور محترمہ عظمیٰ کمال شامل تھے۔ زونگ ٹیم نے منہاج ایجوکشن سوسائٹی کے ایم ڈی شاہد لطیف قادری، نظامت حلقہ درود کے ناظم میاں عبدالقادر، حفیظ الرحمٰن خان اور پروفیسر مدثر اعوان کے ساتھ ملاقات کی۔ شاہد لطیف قادری نے اپنی ملاقات میں معزز مہمانوں کو تحریک منہاج القرآن کے عالمگیر دعوتی، تنظیمی نیٹ ورک اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عالمی سطح پر خدمات کے حوالے سے تعارفی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ آج مسلم دنیا کو عالمی سطح پر اسلام کے حوالے سے مختلف مسائل اور بالخصوص عالمی چیلنجز کا سامنا ہے۔ ان سے نپٹنے کیلئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں تحریک منہاج القرآن بہترین رول ادا کر رہی ہے۔

زونگ کے آر ڈی محمد علی رضا نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عالمی سطح پر علمی اور دیگر خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ عالم اسلام کی نابغہ عصر شخصیت ہیں۔ تحریک منہاج القرآن کا بہت بڑا سیٹ اپ ہے جو دنیا بھر میں اسلام کے پیغام امن کو پھیلا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری جیسی قیادت اور شخصیت کی اشد ضرورت ہے۔ شیخ الاسلام کی دعوتی، تنظیمی خدمات کے علاوہ عالمی امن اور مسلم امہ کیلئے کی جانیوالی کاوشیں یقیناً اس صدی کی ضرورت ہیں۔

ملاقات کے بعد زونگ ٹیم کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کرایا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top