منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کیجانب سے نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کے اعزاز میں عشائیہ

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی جانب سے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کے اعزاز میں مورخہ 2 جنوری 2009ء کو ان کے دورہ فرانس کے اختتام پر الوداعی عشائیہ دیا گیا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی موجود نیشنل ایگزیکٹیو کونسل اور سابقہ عہدیداران کے علاوہ مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس عبدالجبار بٹ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ ڈائریکٹر منہاج القرآن فرانس علامہ اقبال اعظم نے باہمی بھائی چارے کے فروغ پر مدلل کلمات بیان کئے۔ اور ایگزیکٹیو کونسل کی اچھی ورکنگ ریلیشن شپ کی تعریف کی۔

صدر پاکستان عوامی تحریک طارق چوہدری نے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس ہم سب کیلئے ایک عظیم تحفہ ہے۔ سابق صدر حاجی محمد اسلم نے کہا کہ اختلاف رائے ہونا کسی بھی تحریک کیلئے ضروری ہوتا ہے۔

سرپرست منہاج یورپین کونسل حاجی گلزار احمد نے نئی انتظامیہ کی تعریف کی اور اس کے انعقاد کیلئے قائم کی گئی فضاء کو خوش آئند قرار دیا۔ صدر مجلس شوریٰ چوہدری محمد سعید نے کہا کہ منہاج القرآن ایک گلدستے کا نام ہے ہر ایک کی اپنی خوشبو ہے۔ اس ساری محفل کی ترتیب وتدوین ناظم منہاج القرآن فرانس رانا فیصل علی قادری نے کی۔

اس تقریب میں سابقہ ناظم ملک شبیر اعوان، سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک سہیل بٹ کے علاوہ صدر ویلفیئر مہر محمد ارشد نے بھی خیالات کا اظہار کیا۔ میڈیا کوریج کے حوالے سے اعتماد کا اظہار کیا گیا اور اس پلیٹ فارم کو مزید فعال بنانے کی ضرورت پر زوردیاگیا۔

آخرمیں علامہ اقبال اعظم نے فلسطین کے شہداء اور حضورشیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہر القادری مدظلہ العالیٰ کی درزای عمر کیلئے، اُمت مسلمہ کے باہمی بھائی چارے کیلئے خصوصی دعا فرمائی۔

رپورٹ : راؤ خلیل احمد (پیرس۔ فرانس)
مرتب : میاں اشتیاق (امورخارجہ)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top