تحریک منہاج القرآن کی ’’غزہ کانفرنس‘‘ آج (25 جنوری) ہوگی، فلسطینی سفیر جیسر احمد مہمان خصوصی ہونگے۔

غزہ کے متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کیلئے تحریک منہاج القرآن کی ’’غزہ کانفرنس‘‘ آج (25 جنوری اتوار) ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں ہوگی، مہمان خصوصی فلسطینی سفیر جیسر احمد ہوں گے۔ کانفرنس کا مقصد غزہ کے متاثرین کی بحالی کیلئے لائحہ عمل تشکیل دینا ہے۔ قومی سطح کی سیاسی، مذہبی جماعتوں کے قائدین فلاحی اداروں، انسانی حقوق کی تنظیموں، تاجر اور وکلاء، اساتذہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی مؤثر شخصیات کانفرنس میں شرکت کرکے فلسطینی بھائیوں کی مدد کیلئے اجتماعی لائحہ عمل تشکیل دیں گی۔ ’’غزہ کانفرنس‘‘ میں قومی سطح کے قائدین غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی اور ان کی عملی مدد کیلئے لائحہ عمل تشکیل دیں گے۔ ’’غزہ کانفرنس‘‘ کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top