منہاج یونیورسٹی میں سالانہ آل پاکستان بین الکالیاتی ہفتہ تقریبات کا آ غاز 9 فروری سے ہوگا۔

سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 58ویں سالگرہ کے موقع پر منہاج یونیورسٹی لاہور کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سا ئنسز میں آل پاکستان بین الکلیاتی ہفتہ تقریبات کا آغاز 9 فروری سے ہوگا۔ طلبہ کی نما ئندہ تنظیم ’’بزم منہاج‘‘ کے نگران رانا محمد اکرم قادری نے مقابلہ جات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہفتہ تقریبات میں مقابلہ حُسن قرآت، مقابلہ حسن نعت، مقابلہ اردو مباحثہ، مقابلہ مضمون نویسی، مقابلہ کوئز، مقابلہ مصوری، مقابلہ انگلش و عربی تقریر، مقابلہ مشاعرہ اور اردو تقریری مقابلہ شامل ہے جس میں ملک بھر سے 150 سے زائد کالجز، یونیورسٹیز اور دینی مدارس طلبہ و طالبات حصہ لیں گے۔ ہفتہ تقریبات کی اختتامی تقریب 14 فروری کو ہوگی۔ بین الکلیاتی ہفتہ تقریبات کی مزید تفصیلات کے لیے شریعہ کالج کی ویب سا ئٹ www.minhajians.org کا وزٹ ضرور کریں۔ خواہش مند طلبہ و طالبات 8 فروری تک اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top