منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے راہنما الحاج چوہدری محمد اسلم کی بھاوج اور چوہدری اعجاز حسین کی اہلیہ محترمہ قضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں۔

گذشتہ دنوں منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے راہنما الحاج چوہدری محمد اسلم کی بھاوج اور چوہدری اعجاز حسین کی اہلیہ محترمہ قضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں۔ بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمان درانی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، ناظم امورخارجہ جی ایم ملک اور دیگر مرکزی قائدین نے مرحومہ کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت عطا فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے، اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحومہ کی وفات سے پیدا ہونے والے خلاء کو اپنی خصوصی رحمت سے پرُ فرمائے۔ آمین بجاہ سیدالمرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

رپورٹ : سیکرٹری میڈیا فارن آفس

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top