محفل بسلسلہ ایصال ثواب بینظیر بھٹو

شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی پہلی برسی کے موقع پر ایصال ثواب کیلئے محفل کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مختلف جماعتوں کے عہدیداران اور وابستگان نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت ڈائریکٹر منہاج القرآن سارسل قاری طاہر عباس نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرانس کے مشہور نعت خواں عارف گولڑوی نے پیش کی۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے صدر عبدالجبار بٹ، ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس رانا فیصل علی قادری، صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس طارق چوہدری اور دیگر عہدیداران نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی اور اظہارخیال کیا۔ صدر پیپلز پارٹی فرانس ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ نے جملہ مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس فیصل علی قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو ہمارے لئے ایک بہن اور ماں کا درجہ رکھتی تھیں اور انہیں شہید جمہوریت کا خطاب بھی سب سے پہلے چیئرمین پاکستان عوامی تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری نے دیا اور شہید جمہوریت منہاج القرآن انٹرنیشنل کی باقاعدہ لائف ممبر بھی تھیں۔ پروگرام میں شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

 

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top