سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد خان قادری کی سالگرہ تقریب

سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد خان قادری کی سالگرہ کا کیک منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے مرکز پر کاٹا گیا۔ سفیر یورپ ہفتہ وار تربیتی نشست میں نوجوانوں کی تربیت میں مصروف تھے تو نئی منتخب تنظیم نے علامہ صاحب کو سرپرائز دیا۔ مرکزی نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض اور منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے موجودہ و سابقہ عہدیداران نے مل کر سفیر یورپ کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر سفیر یورپ علامہ نذیراحمد خان کی صحت یابی اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ انہوں نے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس اور ناظم رانا فیصل علی قادری اور دیگر احباب کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top