شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کے لیے فاتحہ خوانی

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے لئے مورخہ 31 دسمبر کو فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ اس سلسلے میں مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کی صدارت میں ایک تعزیتی اجلاس نظامت امورخارجہ کے دفتر میں ہوا۔ اجلاس میں نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، سید علی رضا رضوی اور دیگر ناظمین شعبہ جات نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے محترمہ بے نظیر بھٹو کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ نے اس ملک میں جمہوریت کی بقاء اور تحفظ کے لیے اپنی جان تک قربان کر دی۔ تحریک منہاج القرآن ان کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ ان کے قاتلوں کو فوری انجام تک پہنچایا جائے۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ملک میں جمہوریت کے لیے خدمات پر محترمہ کو شہید جمہوریت کا خطاب دیا ہے۔ ہم ان کی مغفرت کے لیے دعا گو ہیں۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کے ناگہانی قتل پر دنیا بھر میں تحریک منہاج القرآن کی معمول کی سرگرمیاں معطل کرتے ہوئے سات روزہ سوگ کا اعلان بھی کیا گیا۔ ہم اس قومی حادثہ پر پاکستان پیپلز پارٹی کے دکھ اور غم میں برابر شریک ہیں۔ اجلاس کے آخر میں فاتحہ خوانی کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top