شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری امن عالم کے سفیر ہیں : ناصر ادیب

دنیا میں عظمت حاصل کرنے کیلئے علم حاصل کریں اور کم کھائیں : ڈاکٹر شبیہ الحسن
کلیمی نہ ہونے کے باعث انسان دہشت گرد اور غنڈا بن سکتا ہے : ڈاکٹر رحیق احمد عباسی
بزم منہاج کے زیراہتمام مباحثہ کی تقریب سے ممتاز دانشوروں کے خطابات

کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز منہاج یونیورسٹی میں سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 58ویں سالگرہ کے موقع پر طلبہ کی نمائندہ تنظیم ’’بزم منہاج‘‘ کے زیراہتمام آل پاکستان بین الکلیاتی ہفتہ تقریبات میں مقابلہ اردو مباحثہ بعنوان ’’عصا نہ ہو تو کلیمی ہے کار بے بنیاد‘‘ منعقد ہوا۔ جس کی صدارت ڈاکٹر رحیق احمد عباسی پرنسپل کالج آف شریعہ نے کی۔ اس پروگرام میں ناصر ادیب، ڈاکٹر سید شبیہ الحسن، سرفراز، ڈاکٹر شاہد محمود، ڈاکٹر آفتاب اصغر، رانا محمد اکرم قادری، محمد عباس نقشبندی، ممتاز حسین ثاقب، محمد جبار احمد اور یونیورسٹی کے معزز اساتذہ شامل تھے۔ اس مقابلہ میں پاکستان بھر کے 25 سے زائد کالجز، یونیورسٹیز اور جامعات کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔

اس موقع پر ٹی وی آرٹسٹ ناصر ادیب نے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ منہاج القرآن میں آنا میرے لیے قابل فخر ہے کیونکہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری وہ شخصیت ہیں جو لوگوں کو برائی سے روکتے ہیں اور نیکی کی طرف رغبت دیتے ہیں اور یہ وہ ایسے عظیم انسان ہیں جو گناہ گار سے نہیں گناہوں سے نفرت کرتے ہیں اسی لیے ہر شعبہ ہائے زندگی کے لوگ ان سے محبت کرتے ہیں۔

ڈاکٹر سید شبیہ الحسن نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عظمت محنت میں پوشیدہ ہے اس لیے اگر دنیا میں عظمت حاصل کرنا چاہتے ہو تو تین چیزو ں کو اپنے اندر جذب کرلو اور کامیابی تین چیزوں سے حاصل ہوتی ہے۔ علم، بھوک اور انتظار ہے۔ ڈاکٹر آفتاب اصغر نے کہا کہ آ پ مبارکباد کے مستحق ہیں کہ آپ عظیم دانش گاہ میں زیر تعلیم ہیں۔ یہ وہ عظیم درسگاہ ہے جہاں پر جدید و قدیم علوم سے بہرہ ور کیا جاتا ہے۔

کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے پرنسپل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انسان کے پاس کلیمی نہ ہو تو وہ ملک و قوم کیلئے خطرہ ثابت ہوسکتا ہے اور کلیمی نہ ہونے کہ وجہ سے وہ دہشت گرد اور غنڈا بن سکتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ ہم عصا کے ساتھ کلیمی کو بھی اپنائیں تاکہ قوم و ملت کی خدمت کرسکیں۔ انہوں نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد دی۔ اس مقابلہ مباحثہ میں پنجاب لاء کالج کے عاکف طاہر نے پہلی، پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس کے سجاد حسین نے دوسری اور قائد اعظم لاء کالج کے عمیر جاوید نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس مقابلہ میں جیوری کے فرائض ڈاکٹر علی اکبر الازہری، شازیہ بٹ اور محمد رضوان احمد مجاہد نے سر انجام دیے اور کمپئرنگ محسن کمال، عدنان وحید قاسمی اور محمد وقاص قادری نے کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top