تحریک منہاج القرآن کے استقبال ربیع الاول کے مشعل بردار جلوس کی تیاریاں مکمل

تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول کے مشعل بردار جلوس کی تیاریاں مکمل ہوگئیں۔ جلوس میں ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ماہ ربیع الاول کا والہانہ استقبال کریں گے۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی قائدین کے علاوہ ممتاز دینی، سماجی و سیاسی شخصیات اور مزدور، تاجر اور طالبعلم رہنماء بھی شرکت فرمائیں گے۔ لکشمی چوک سے داتا صاحب تک جلوس کر کے راستہ میں استقبالیہ بینرز اور کیمپ لگا دیے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن لاہور کے سینئر نائب امیر محمد ارشاد طاہر نے جلوس کی جملہ تیاریوں کے جائزہ اجلاس میں کیا۔ صدارت غلام ربانی تیمور ناظم لاہور نے کی۔ اس موقع پر حافظ صفدر علی، میاں ریئس احمد اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top