ادب نہ کرنے والے کے سینے میں علم نافع نہیں ٹھہرتا : شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

مورخہ: 18 مارچ 2009ء

جو علم بطریق ادب آتا ہے اس میں آسمانی دروازے کھل جاتے ہیں اور جو استاد کا ادب نہیں کرتا علم نافع اس کے سینے میں نہیں ٹھہرتا۔ جو چاہتا ہے کہ علم لدنی سے فیض یاب ہو وہ ادب کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑے اور اساتذہ کے جوتے اٹھانا اپنے لیے سعادت سمجھے۔ طلبہ رات کو قیام اور سارا دن احکامات الٰہیہ کے مطابق گزاریں تو قربت اور تقویٰ نصیب ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے طلبہ سے خطاب کے دوران کہی۔ اس موقع پر پرنسپل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، شیخ الحدیث علامہ محمد معراج الاسلام، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، پروفیسر محمد نواز ظفر، زاہد یوسف، محمد عباس نقشبندی، عبدالقدوس درانی، رانا محمد اکرم قادری اور دیگر اساتذہ بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ علم نافع کا حصول طلبہ کی اولین ذمہ داری ہے۔ اور اس کے تقاضوں میں رات کا قیام اور دن کے وقت حصول علم کی محنت اور احکام الٰہیہ کی پابندی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حصول علم صرف زمانہ طالبعلمی تک محدود نہیں ہوتا یہ اس لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے کہ آنے والی زندگی کا دارومدار ان پر ہوتا ہے ورنہ علم کا حصول تو ساری زندگی چلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کی تکمیل کے بعد طلبہ جس فیلڈ میں بھی جائیں اس کا علم حاصل کرنے کی تگ و دو ساری زندگی کرتے رہے اور اپنی فیلڈ میں معراج تک وہی پہنچے گا جو علم و تحقیق کا دامن نہیں چھوڑے گا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ طلبہ کا اسلحہ قلم اور کتاب ہے جو اس سے لیس ہوگا وہی آنے والے چیلنجز کا سامنا کرسکے گا۔ اس لیے طلبہ اپنی اولین ترجیح حصول علم پر مرکوز رکھیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top