حکومت بجلی کی لوڈشیڈنگ طلبہ کے امتحانات کے خاتمے تک موخر کرے : ساجد گوندل
بجلی کے بحران کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے
سیکرٹری جنرل مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی طلبہ وفد سے گفتگو
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے سیکرٹری جنرل ساجد گوندل نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے امتحانات دینے والے طلبہ کی پڑھائی بری طرح متاثر ہورہی ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ طلبہ کے امتحانات کے خاتمے تک لوڈشیڈنگ کو موخر کرے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی کمی ہمارے ملک میں ایک مستقل بحران کی حیثیت اختیار کرتی جارہی ہے اس لیے اس بحران کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وہ گزشتہ روز ملاقات کیلئے آئے ہوئے کینٹ ٹاؤن کے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران سے گفتگو کررہے تھے۔
تبصرہ