علماء امت مسلمہ کی رہنمائی کیلئے کمر بستہ ہو جائیں : سید فرحت حسین بخاری

مورخہ: 24 مارچ 2009ء

دینی علم کے وارث علماء کیلئے ضروری ہے کہ وہ جدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے امت مسلمہ کی رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیں ان خیالات کا اظہار علامہ سید فرحت حسین بخاری مرکزی ناظم منہاج القرآن علماء کونسل نے DHA اور والٹن کے علماء کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج دینی اقدار اور اسلامی شعائر کا تحفظ اسی صورت ممکن ہوگا کہ علم و شعور کو عام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن علماء کونسل وطن عزیز میں دینی و دنیاوی علوم کو عام کرنے کیلئے ہر طرح کے وسائل بروئے کار لارہی ہے اور اس وقت ملک میں پائی جانی والی جہالت اور بے شعوری کا مقابلہ کرنے کیلئے مساجد، دینی مدارس اور دینی محافل میں قوم کی رہنمائی کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ علامہ میر محمد آصف اکبر، علامہ قاری سعید الحسن، علامہ قاری سعید صابر اور علامہ عثمان سیالوی نے بھی اس موقع پر اپنی تجاویز پیش کیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top