منہاج القرآن انٹرنیشل لندن کے زیراہتمام سالانہ محفل میلاد النبی (ص) کی تقریب 28 مارچ بروز ہفتہ کی شام والتھم سٹو اسمبلی ہال لندن میں ہو گی۔

مورخہ: 27 مارچ 2009ء

منہاج القرآن انٹرنیشل لندن کے زیراہتمام سالانہ محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تقریب مورخہ 28 مارچ بروز ہفتہ کی شام والتھم سٹو اسمبلی ہال لندن میں منعقدہ کی جا رہی ہے۔ منہاج القرآّن لندن کے صدر اشتیاق احمد قادری کے مطابق منہاج القرآن سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری اور امریکہ کے الشیخ ہاشم کیانی مہمان خصوصی ہوں گئے جبکہ پاکستان کے نامور ثناء خواں محمد افضل نوشاہی اور امریکہ کے نقشبندی ازبل بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ عقیدت پیش کریں گئے۔ تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے منہاج القرآن ویمن لیگ اور یوتھ لیگ پر مشتمل کمیٹیوں نے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ تقریب کی سرپرستی لندن میں منہاج القرآن کے ڈائریکڑ علامہ محمد صادق قریشی کریں گے۔

آفتاب بیگ (میڈیا سیکرٹری، منہاج القرآن انٹرنیشنل، یوکے)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top